• news

پی ٹی آئی جلد تنکوں کی طرح ہوا میں اڑنے والی ہے، عظمیٰ بخاری

 لاہور(خصوصی رپورٹر) مسلم لیگ(ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ شہبازشریف نے 11ماہ میں پنجاب سے ڈینگی کا خاتمہ کردیا تھا۔ کے پی کے میں جب ڈینگی آیا تو عمران نیازی نتھیا گلی کی پہاڑیوں پر چڑھ گیا تھا۔ہمیں معلوم ہے برطانیہ کی عدالت کے فیصلے کے بعد آپ لوگوں کی نیندیں اڑ چکی ہیں۔اب شہزاد اکبر،فواد چوہدری،شہبازگل اور فیاض چوہان کس منہ سے ٹی وی پر آ کر ٹی ٹی،ٹی ٹی اور فالودے والے کے نعرے لگاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ این سی اے کو فالودے والا ملا نہ پاپڑ والا اور نا چینی والا ملایہ سب عجوبے اور نمونے شہزاد اکبر کے تخلیق کردہ تھے ۔ وزیراعظم ہائوس پر اناڑی ڈرائیو اوروزیراعلیٰ پنجاب پر انڈرٹریننگ شخص عوام کے خون پسینے کی کمائی پر تیتر بٹیر کھارہا ہے ۔ مسلم لیگ(ن) گزشتہ چالیس سالوں سے اپنے پائوں پر مضبوطی سے کھڑی ہے۔ تحریک انصاف بہت جلد تنکوں کی طرح ہوا میں اڑنے والی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن