وزیراعظم کی ہدف سے زیادہ ٹیکس وصولیوں پر قوم اور فیڈرل بورڈ آف ریونیو کو مبارکباد
اسلام آباد (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے ہدف سے زیادہ ٹیکس وصولیوں پر پوری قوم اور فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کو مبارکباد دی ہے۔ جمعہ کو اپنے ٹویٹ میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ ایف بی آر نے رواں مالی سال 22-2021 کی پہلی سہ ماہی کیلئے مقررہ1211 ارب روپے کے ہدف کے مقابلہ میں 1395 ارب روپے کے ٹیکس محصولات جمع کئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مقررہ ہدف سے زیادہ ٹیکس جمع کرنے پر قوم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ وزیر اعظم نے کہا کہ رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں ٹیکس وصولیاں گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کی آمدن میں 38 فیصد نمو کی علامت ہے۔