عمران کے دور میں عوام ریلیف اور اچھی خبر کو ترس گئے : بلاول
اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ عمران خان کے دور حکومت میں عوام ریلیف اور اچھی خبر سننے کیلئے ترس گئے ہیں۔ ملک میں لوٹ مار سیل جاری ہے۔ خان صاحب نے اپنا تین سالہ دور اقتدار صرف عوام کا تیل نکالنے پر ضائع کر دیا۔ فائدہ صرف اے ٹی ایمز کو دیا۔ عمران خان کو وسیع تر قومی مفاد میں ایک اور یوٹرن لینا چاہئے۔ اپنی پالیسیوں کو 180 ڈگری پر موڑ دیں۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ اور عائد اضافی ٹیکس واپس لئے جائیں۔ بلاول نے پٹرولیم مصنوعات اور ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ مسترد کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ عوام تاریخی مہنگائی کی آگ میں جل رہے ہیں۔ پٹرول کی قیمت مزید بڑھانا آگ کو ہوا دینا ہے۔