ستمبر کیلئے ایل این جی کی قیمت میں 2.14 فیصد اضافہ
اسلام آباد(نا مہ نگار)اوگرا نے ستمبر کیلئے درآمدی ایل این جی کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا ہے ،اوگرا نے ستمبر کیلئے درآمدی ایل این جی کی قیمتوں میں 2.14 فیصد اضافے کا نوٹی فکیشن جاری کیا ہے ،نوٹیفیکیشن کے مطابق سوئی ناردرن سسٹم کیلئے ایل این جی کی فی یونٹ قیمت میں 2.0359ڈالر اضافہ کیا گیا ہے سوئی سدرن سسٹم پر ایل این جی کی قیمت میں 2.1369ڈالر فی یونٹ اضافہ اور سوئی ناردرن سسٹم پر ایل این جی کی نئی قیمت 15.3534ڈالر فی یونٹ مقررکی گئی ہے سوئی سدرن سسٹم پر ایل این جی کی نئی قیمت 15.0918ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو اورسوئی ناردرن سسٹم پر اگست میں ایل این جی کی قیمت 13.2175ڈالر فی یونٹ تھی سوئی سدرن سسٹم پر اگست میں ایل این جی کی قیمت 12.9549ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو تھی۔