• news

ٹی ٹی پی سے مذاکرات‘ پیپلز پارٹی کا اظہار تشویش‘ پارلیمانی اجلاس بلانے کا مطالبہ

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی نے وزیراعظم کے ٹی ٹی پی سے مذاکرات سے متعلق بیان پر شدید تشویش اور تحفظات کا اظہار کیا ہے اور اس انتہائی حساس معاملے پر پیپلزپارٹی نے فوری طور پر پارلیمان کا اجلاس بلانے کا مطالبہ کردیا ہے۔ سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی سید نیر حسین بخاری نے ردعمل میں کہا ہے کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں اپنی قائد بے نظیر بھٹو شہید  کی وارث جماعت پیپلز پارٹی کو شدید تحفظات ہیں۔ وزیراعظم نے ایک انٹرویو میں ٹی ٹی پی کو معاف کردینے کا بیان دیا ہے۔ ٹی ٹی پی کو معاف کرنے کا بیان شہداء کے ورثا کے زخموں پر نمک چھڑکنے کے مترادف ہے۔

ای پیپر-دی نیشن