عمران خان کا تاجک صدر کو فون‘ افغان صورتحال پر گفتگو‘ قریبی رابطوں پر اتفاق
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وزیراعظم عمران خان نے تاجکستان کے صدر کو ٹیلی فون کیا اور دورہ دوشنبے میں مہمان نوازی پر شکریہ ادا کیا۔ دونوں رہنماؤں نے دوشنبے میں ہوئی بات چیت کے تناظر میں پیشرفت پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیراعظم عمران خان اور تاجک صدر نے باہمی تعاون کی موجودہ سطح اور فروغ پر اطمینان کا اظہار کیا۔ دونوں رہنماؤں نے افغانستان میں امن سے متعلق کوششوں پر مزید قریبی رابطہ رکھنے پر اتفاق کیا۔