سی این جی پنجاب کیلئے 8 سندھ میں 15 روپے کلو مہنگی
لاہور (نیٹ نیوز) پٹرول‘ ایل پی جی اور ایل این جی کے بعد سی این جی کی قیمت ‘ سی این جی ایسوسی ایشن نے سندھ میں سی این جی 15 روپے فی کلو اور پنجاب میں 8 روپے فی کلو مہنگی کر دی گئی ہے۔ اضافے کے بعد پنجاب اور اسلام آباد میں سی این جی کی نئی قیمت 123 روپے 40 پیسے فی کلو اور سندھ میں تقریباً 184 روپے فی کلو ہو جائے گی۔ غیاث پراچہ کا کہنا تھا کہ پنجاب اور سندھ میں درآمدی گیس کی قیمت بڑھ گئی ہے۔ سندھ میں درآمدی گیس کی قیمت 15 اور پنجاب میں 8 روپے بڑھی ہے۔ گیس کی قیمتوں میں اضافہ سیلز ٹیکس اور ڈالر کے باعث اضافہ ہوا ہے۔ غیاث پراچہ نے حکومت سے فوری طور پر ٹیکسز میں کمی کا بھی مطالبہ کیا ہے۔