• news

سیمنٹ  کی بوری 30 روپے مہنگی قیمت 680 سے 705 ہو گئی

 اسلام آباد (عترت جعفری) ملک کے اندر سیمنٹ کی قیمت میں راتوں رات مزید 30روپے بیگ کا اضافہ ہو گیا ہے۔ حیرت انگیز طور پر سیمنٹ کی فی بیگ قیمت میں نیا اضافہ یکم اکتوبر سے ہوا ہے۔  گزشتہ چند ماہ میں فی بیگ سیمنٹ کا ریٹ ستر سے اسی روپے فی بیگ بڑھا ہے۔ مارکیٹ میں یہ بات عام طور پر کہی جا رہی ہے کہ اس کی سب سے بڑی وجہ کارٹل کا بننا ہے جس کا ایس ای سی پی نے نوٹس لیا تھا تاہم حکم امتناعی جاری ہو جانے کے بعد کارٹل بن جانے کی تحقیقات شروع نہیں کی جا سکی ہیں۔ مسابقت کمیشن کے ذارئع نے بتایا کہ ان کے پاس اجارہ داری قائم ہو جانے کے شواہد موجود ہیں۔ تاہم سٹے کی موجودگی کی وجہ سے وہ اپنی تحقیقات کو آگے نہیں بڑھا سکتے۔ عدلیہ کے سامنے اپنا موقف رکھیں گے گزشتہ روز ملک بھر کے دس برے سیمنٹ مینو فیکچرز کی ریٹ لسٹ بتا رہی تھی  فی بیگ  680سے705روپے کی انتہائی قیمت پر فروخت کیا گیا۔

ای پیپر-دی نیشن