• news

 آصف زرداری کی بریت کے خلاف نیب کی دو اپیلیں سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد ( خصوصی رپورٹر) اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری کی ارسس ٹریکٹر اور اے آروائی گولڈ کیس میں بریت کے خلاف نیب کی دو اپیلیں سماعت کیلئے مقرر کردیں چیف جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس عامر فاروق پر مشتمل ڈویڑن بنچ  ان اپیلوں پر کل پیر کوسماعت کرے گا۔یاد رہے کہ نیب نے ریفرنسز میں آصف زرداری کی بریت کو چیلنج کر رکھا ہے اے آر وائی گولڈ ریفرنس میں زرداری پر 10 ملین ڈالر رشوت کا الزام تھا جبکہ ارسس ٹریکٹر ریفرنس میں ٹریکٹر اسکیم  میں آصف زرداری پربھاری کرپشن کا الزام تھااحتساب عدالت نے سابق صدر کو دونوں مقدمات میں 2014 میں بری کیا تھا نیب نے آصف زرداری کی بریت کو چیلنج کر رکھا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن