وسیم خان آپ کا کام بے مثال تھا‘ کمنٹیٹر ایلن ولکنز
لاہور(سپورٹس ڈیسک )معروف کمنٹیٹر ایلن ولکنز نے کہا ہے کہ سابق چیف ایگزیکٹو پاکستان کرکٹ بورڈ وسیم خان آپ کا کام بے مثال تھا۔ وسیم آپ نظریاتی ایڈمنسٹریٹر تھے، آپ نے پاکستان کرکٹ کو عالمی سطح پر فروغ دیا، میں نے پاکستان کرکٹ بورڈ میں آپ اور ٹیم کے ساتھ کام کرنے میں فخر محسوس کیا۔ پاکستان سپر لیگ اور سری لنکا کے دورہ پاکستان کے دوران کام کر کے لطف اندوز ہوا، جلد پاکستانی کرکٹ مداحوں کو پاکستان کرکٹ کیلئے سب کی محنت کا اندازہ ہوجائیگا۔