عمر شریف کے لازوال فن کو رہتی دنیا تک یاد رکھا جائیگا: خیال احمد کاسترو
لاہور(سپیشل رپورٹر)صوبائی وزیر ثقافت خیال احمد کاسترو کا کامیڈی کنگ عمر شریف کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا بھر میں ان کے مداح آج شدیدافسردہ ہیں ۔ عمر شریف کے لازوال فن کو رہتی دنیا تک یاد رکھا جائے گا۔ وہ ہر فورم پر پاکستان کی پہچان بنے ۔ انہوں نے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کی اورکہا کہ اللہ پاک عمر شریف کے درجات بلند فرمائے، سوگواران کو صبر و حوصلہ عطا فرمائے۔