• news

انگلینڈ فٹ با ل ٹیم کے 5کھلاڑیوں کا کرونا ویکسین لگوانے سے  انکار 

لاہور (سپورٹس ڈیسک )انگلینڈ کی فٹبال ورلڈ کپ کیلئے تیاریوں کو جھٹکا لگا ہے، ٹیم کے 5 کھلاڑیوں نے کرونا کی ویکسین لگوانے سے انکار کر دیا ہے۔ویکسین لگوانے سے انکار کے بعد ان کھلاڑیوں کی ورلڈ کپ میں شرکت کا امکان نہیں ہے۔ انگلینڈ فٹبال حکام نے کہا ہے کہ جو کھلاڑی کرونا کی ویکسین نہیں لگوائے گا اس پر پابندی عائد کر دی جائیگی۔برطانوی اخبار دی سن کے مطابق ویکسین لگوانے سے انکار کرنے والے ان کھلاڑیوں میں 3 ایسے فٹبالرز بھی شامل ہیں جو یورو کپ کے فائنل میں انگلینڈ کی طرف سے اٹلی کے مدمقابل تھے۔فٹبال ورلڈ کپ آئندہ سال قطر میں ہو گا جس کیلئے تیاری اور ٹیموں کے انتخاب پر ابھی سے کام شروع کر دیا گیا ہے۔ایسے میں 5 فٹبالرز کی طرف سے ویکسین لگوانے سے انکار کے بعد انگلش ٹیم کمزور پڑتی نظر آتی ہے۔دی سن کے مطابق انگلش ٹیم کے منیجرگیرتھ ساؤتھ گیٹ ویکسین نہ لگوانے والے کھلاڑیوں کو ویکسینیشن کیلئے قائل کرنے کی کوشش کریں گے۔ دوسری صورت میں ان پر پابندی عائد کر دی جائیگی۔

ای پیپر-دی نیشن