• news

پی سی بی کیساتھ سفر ختم ‘ایمانداری  سے فیصلے کئے : وسیم خان

لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیف ایگزیکٹو وسیم خان نے کہا ہے کہ بدقسمتی سے پاکستان کرکٹ کے ساتھ ان کا سفر ختم ہوگیا ہے، انہوں نے ہمیشہ پاکستان کرکٹ کیلئے ایماندارانہ طور پر فیصلے کرنے کی کوشش کی۔ وسیم خان نے کہا کہ بطور برٹش پاکستانی اور سابق کرکٹر انہوں نے 3 سال قبل پاکستان آنے کا فیصلہ کیا جس کا مقصد 22 کروڑ کرکٹ کی دیوانی قوم کیلئے کھیل کی بہتری میں اپنا حصہ ڈالنا تھا۔ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی اور کرائسز سے نمٹنے کیلئے راتوں کو جاگ کر کام کیا۔ پاکستان کرکٹ ان کی روح میں گھل مل گئی ہے، مجھے فخر ہے میں بھی تاریخ کا چھوٹا سا حصہ بن گیا ہوں۔ وہ چند ہفتوں بعد لاہور سے انگلینڈ روانہ ہوجائیں گے۔ پاکستانی فینز کی محبت اور سپورٹ کے علاوہ وہ کچھ مس نہیں کریں گے۔ پاکستان لوگوں سے پیار کرنے والا ملک ہے، انہیں پاکستانی عوام کی خدمت کرنے پر فخر ہے۔

ای پیپر-دی نیشن