• news

کوچ پر جنسی ہراسانی کے الزامات امریکن ویمنز سوکر لیگ ملتوی 

لاہور(سپورٹس ڈیسک ) کوچ پر جنسی ہراسانی کے الزامات کے بعد دی نیشنل ویمنز سوکر لیگ ملتوی کر دی گئی ۔ شمالی کیرولینا کرج کے ہیڈ کوچ پائول رائلے پر کھلاڑیوں کی طرف سے جنسی ہراسانی کے الزامات عائد کئے گئے ہیں ۔ انگلش کوچ کو عہدے سے فارغ کردیا گیا ہے اوران کیخلاف تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں ۔ ان پر ایک درجن سے زائد خواتین فٹبالرز نے جنسی ہراسانی کے الزامات عائد کئے ہیں ۔ کوچ نے الزامات کو رد کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں نے کچھ نہیں کیا ۔ یوایس لیگ کمشنر لیزا بیئرڈ نے کہا کہ کھلاڑیوں کے احساسات کو تکلیف پہنچنے پر بہت افسوس ہے ۔سب نے فیصلہ کیا ہے کہ لیگ کے میچز میں فی الحال شرکت نہیں کرینگے تاکہ ہر ایک آرام محسوس کرسکے ۔ فی الحال بزنس مسئلہ نہیں‘ہمارے کھلاڑی بہت اچھے اور اس سے بھی زیادہ کے مستحق ہیں ۔ لیگ کا کلچر تبدیل کرنے کیلئے یہ پہلا قدم ہے ‘سب مل کر مستقبل کیلئے لائحہ عمل اختیار کرینگے ۔ یو ایس سوکر حکام نے کہا ہے کہ کوچ کیخلا ف آزادانہ تحقیقات کرائی جائیں گی ۔ 

ای پیپر-دی نیشن