حکومتی پالیسیوں سے تجارتی خسارہ میں کمی ہوئی: ناصر محمود واہگہ
جنڈیالہ شیر خان (نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف کے تحصیل نائب صدر چوہدری ناصر محمود واہگہ نے کہا ہے کہ حکومت معاشی استحکام ، اداروں کو مضبوط بنانے اور ملک کی ترقی سمیت اپنے تمام مقررہ اہداف حاصل کریگی افراط زر ایک بڑا چیلنج ہے اور حکومت اسے خوش اسلوبی سے حل کرنے کی کوشش کر رہی ہے حکومت برآمدات اور درآمدات کے درمیان فرق دور کرنے کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھا رہی ہے، تحریک انصاف کی حکومت کی دانشمندانہ پالیسیوں کے نتیجہ میں تجارتی خسارہ میں کمی اور ترسیلات زر میں اضافہ ہوا اور معیشت اپنے پائوں پر کھڑی ہوئی ہے۔