• news

حکومت غربت نہیں غریب مکائو پالیسی پر عمل پیرا ہے :ندیم عباس

شیخوپورہ (نامہ نگارخصوصی ) پیپلزپارٹی کے سٹی صدر سید ندیم عباس کاظمی نے کہا ہے کہ حکومت نے قوم کے بچے بچے کو مقروض کرکے رکھ دیا ہے غیر ملکی قرضے نہ لینے کے دعوے کرنیوالوں نے ملکی تاریخ کے سب سے زیادہ قرضے لیکر ملکی معیشت کو ڈبو کر رکھ دیا ہے حکمرانوں سے ڈالر کی قیمت پر کنٹرول نہیںہورہا تو یہ ملکی مسائل کو کس طرح کنٹرول کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں تین سالوںکے دوران اپوزیشن جماعتوں کو دیوار کیساتھ لگانے کے علاوہ کوئی قابل ذکر کام نہیں کیا گیا پیپلزپارٹی نے سول اور ملٹری ڈکٹیٹر شپ کا ہر دورمیںڈٹ کرمقابلہ کیا ہے اور اب بھی موجودہ حکومت کو پارلیمنٹ کے اندر اور باہر ٹف ٹائم دینے کیلئے تمام آپشنز پر کام کیا جارہا ہے ان خیالات کااظہارانہوں نے اپنے ڈیرہ پر میڈیاسے گفتگو کرتے کیا اس موقع پر رانا اکرم ناز، لطیف احسن پنوں ، میاںمحموداختر،سید عضب بخاری ،سید اطہر حسین شاہ ،افتخار علی بھٹی ،ملک صلاح الدین ڈوگر، سید شفقت مشتاق ،میاں عدنان سعید ودیگربھی موجودتھے سید ندیم عباس کاظمی نے کہاکہ حکومت غربت نہیں بلکہ غریب مکائو پالیسی پر عمل پیرا ہے ۔

ای پیپر-دی نیشن