نئی تنظیم سازی سے پارٹی متحرک اور فعال ہوگی:زاہد شفیق
شیخوپورہ (نامہ نگارخصوصی ) مسلم لیگ (ن) سٹی کے ایڈیشنل جنرل سیکرٹری ملک زاہد شفیق نے کہا ہے کہ نئی تنظیم سازی سے پارٹی منظم، متحرک اور فعال ہوگی جس میں پارٹی کے نظریاتی کارکنوں کو آگے لانے کیلئے پیپر ورک شروع کردیا گیا ہے نوازلیگ پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم سے حکومت مخالف تحریک کی تیاریاں کررہی ہے نواز شریف کی ایک کال پر پورا پاکستان سڑکوںپر نکل آئیگا نواز شریف اور شہباز شریف یک جان دوقالب ہیں ان کا بیانہ اور منزل ایک ہے کسی ایشو پر اختلاف ہوجانا بڑی جماعتوں میں کوئی بڑی بات نہ ہے۔