حکومت کا مقصد عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہے : حافظ مدثر مصطفی
شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی ) تحریک انصاف کے ایڈیشنل جنرل سیکرٹری حافظ مدثر مصطفی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت وسائل کا رخ عوام کی طرف موڑنے کیلئے کوشاں ہے، موجودہ حکومت کا مقصد عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہے ملک میں اداروں کو بہتر انداز میں چلانے کے لیے موثر اقدامات اٹھائے گئے ہیں، تمام شعبوں کو فعال کیا گیا ہے جس کے نتیجہ میں ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہوا ہے اور غریب عوام کی زندگی میں انقلابی تبدیلیاں رونما ہوئی ہیں، صحافیوں سے گفتگوکرتے حافظ مدثر مصطفی نے کہا کہ قومی دولت لوٹنے والوں پر خوف طاری ہے اور احتساب سے بچنے کے لئے ہاتھ پاؤں مار رہے ہیں۔