پاکستان بھر کی ماڈل کورٹس نے گذشتہ روز مجموعی طورپر52مقدمات کا فیصلہ کیا
اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)پاکستان بھر کی ماڈل کورٹس نے گذشتہ روز مجموعی طورپر52مقدمات کا فیصلہ کیا۔تفصیلات کے مطابق ماڈل کرمینل ٹرائل کورٹس نے قتل کے3اورمنشیات کے19مقدمات کا فیصلہ سنایا،تمام عدالتوں نے کل59گواہان کیبیانات قلمبند کیے،پنجاب میں قتل کے2،منشیات کے1، خیبرپختونخواہ منشیات کے3،سندھ میں قتل کے1، منشیات 15مقدمات کا فیصلہ ہوا،2 مجرمان کو عمر قید جبکہ دیگر1 مجرم کو 4 ماہ 23 دن قید 6000000 روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی، اسی طرح ماڈل سول ایپلٹ کورٹس نے مجموعی طورپر 11 دیوانی،فیملی اور رینٹ اپیلوں و درخواست نگرانی کے فیصلے کییجبکہ ماڈل مجسٹریٹس عدالتوں نے19مقدمات کے فیصلے کیے،تمام عدالتوں نے 16 گواہان کے بیانات قلمبند کیے،4مجرمان کو5قید اور 11500روپیجرمانے کی سزا سنادی گئی