لتھوینا: شرابی کے پیٹ سے ایک کلونٹ بولٹ‘ ناخن نکال لئے گئے
لاہور (نیٹ نیوز) یورپی ملک لتھوونیا میں ڈاکٹروں نے مریض کے پیٹ سے ایک کلو نٹ بولٹ اور ناخن نکال لیے۔ متاثرہ مریض نے شراب نوشی کی عادت چھوڑنے کے بعد دھاتی اشیا اور ناخن کھانا شروع کردیے تھے۔ پیٹ میں درد کی شکایت پر ہسپتال لایا گیا جہاں اس کے ایکسرے ہوئے تو معدے میں ناخن اور نٹ بولٹ پائے جانے کا انکشاف ہوا۔ سرجن کا کہنا ہے کہ 3 گھنٹے کے آپریشن کے بعد شہری کے معدے کو صاف کردیا گیا ہے اور تمام دھاتی اشیاء بھی نکال دی ہیں۔آپریشن کے بعد متاثرہ مریض کی طبیعت بہتر ہے۔