• news

ادویات ساز اداے عوام کی سہولت کیلئے کا م کریں ، فیصل سلطان 

اسلام آباد(خبر نگار) پاکستانی ادویات ساز ادارے تمام اہم ادویات کو مناسب قیمت پر عوام تک پہنچائیں ان خیالا ت کا اظہار وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکڑ فیصل سلطان نے پاکستان فارماسیوٹیکل مینوفیکچررز ایسو سی ایشن کے تحت پہلی فارما سمٹ اور ایوارڈ کی  اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر چیئرمین پی پی ایم اے توقیرالحق اور آرگنائزنگ کمیٹی کے چیئرمین ڈاکڑ قیصر وحید نے بھی خطاب کیا۔اس موقع پر ڈاکڑ فیصل سلطان نے تمام شرکا کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہمشہ یاد رکھیں کہ مریض ہمارا پہلا صارف ہے اور اسے سستی اور معیاری دوا کی فراہمی اپکا فرض ہے۔انہوں نے مذید کہا کہ ایک ایسا نظام بنا رہے ہیں کہ جس سے عام عوام کو ادویات کی فراہمی سستے داموں ممکن بنائی جا سکے۔انہوں نے کہا کہ ادویات ساز اداروں کو چایئے کہ وہ عام عوام کی فلاح کیلئے کام کریں اور کوشش کریں کہ ایسے اقدامات کئے جائیں کہ جس سے عوام میں ادویات ساز اداروں کی عزت بڑھے۔انہوں نے کہا کہ فارما سیوٹیکل کمپنیوں کو چایئے کہ وہ تحقیق پر بھی توجہ دیں تاکہ ملک میں جدید ادویات بنائیں جا سکیں۔

ای پیپر-دی نیشن