سپریم کورٹ سے میرا نوٹیفکیشن معطل‘ 40 دنوں میں حلف کا اطلاق نہیں ہوتا: اسحاق ڈار کا الیکشن کمشن کو خط
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر اسحاق ڈار نے الیکشن کمشن کو خط میں موقف اختیار کیا ہے 40 دنوں میں حلف لینے کا اطلاق مجھ پر نہیں ہوتا میرے نوٹیفکیشن کو آٹھ مئی 2018ء کو سپریم کورٹ نے معطل کیا تھا۔ میرا مقدمہ زیر التوا ہے۔ جس کے تحت میرا نوٹیفکیشن معطل ہے۔ جب تک سپریم کورٹ کا فیصلہ نہیں آتا سینٹ کا حلف نہیں لے سکتا۔ میری رکنیت معطل رہے گی۔