رحیم یارخان:علامہ اقبال ایکسپریس کے واش روم سے نومولود بچہ برآمد
رحیم یارخان(آ ئی این پی)کراچی سے سیالکوٹ جانے والی علامہ اقبال ایکسپریس کے واش روم سے نومولود بچہ برآمد، ریلوے پولیس نے نگہداشت کے لئے نومولود کو چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے حوالے کردیا، طبی امداد و میڈیکل چیک اپ کے لئے شیخ زید ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔