• news

سر ینگر میں فا ئرنگ، کشمیری شہنید ، بھارت نے ہندو مسلم فسا دات کا منصوبہ بنا لیا

سری نگر(کے پی آئی)  مقبوضہ کشمیر کے دارلحکومت سری نگر میں ایک کشمیری نوجوان کو قتل کر دیا گیا ہے ۔مسلح افراد نے سرینگر کے علاقے کرن نگر میں چھتہ بل سے تعلق رکھنے والے ماجد احمد پر فائرنگ کی جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا۔ماجد احمد کو قریبی ایس ایم ایچ ایس ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ادھرسرینگر کے ہی علاقے ایس ڈی کالونی بٹہ مالو میں ایک اور واقعے میں نامعلوم مسلح افراد نے محمد شفیع ڈار نامی شخص پرفائرنگ کی جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا۔اس کی حالت تشویشناک ہے۔دریں اثنااسلام آباد قصبے میں نامعلوم افرا د نے کے پی روڈ پر بھارتی پیراملٹری سینٹرل ریزروپولیس فورس کے ایک بنکر پر دستی بم سے حملہ کیا۔ 6افراد  کو ہلکی چوٹیں آئی ہیں ۔ بھارتی خفیہ اداروں نے جنوبی کشمیر میںہندو مسلم فسادات کرانے کا منصوبہ بنایا ہے تاکہ کشمیریوں کی مزاحمتی تحریک کو ہندو مسلم تنازعہ قرار دیا جاسکے اورگجرات طرز پر کشمیر میں ایک خونی کھیل شروع کیا جائے ۔ اس منصوبے کے تحت گزشتہ روز جنوبی کشمیر میں شرپسند عناصروں نے مندر کی بے حرمتی کر کے ہندو مسلم کشیدگی پیدا کرنے کی کوشش کی ۔ ترجمان سید صداقت حسین نے ایک بیان میں کہا ہے کہ مساجد اور چرچ جلانا اور ان کی بے حرمتی کرنا،ہندوتا کے پجاریوں کا شیوہ تھا ہی لیکن اس کا اندازہ نہیں تھا کہ حقیر سیاسی مفادات کی خاطر اب یہ لوگ اپنے منادر کے ساتھ بھی ایسی ہی واردات کرنے سے نہیں ہچکچائیں گے۔ ترجمان نے واضح کیا کہ مٹن مندر کی توڑ پھوڑ انتہائی قابل مذمت واقعہ ہے اور اس میں ہندوتا نظریے کے حامی بھگتوں اور بھارتی ایجنسیوں کا ہاتھ واضح نظر آرہا ہے۔شیعہ سنی فسادات کرانے میں ناکامی کے بعد اب ہندو مسلم فسادات کوشش کرنے اور پھر گجرات طرز پر ایک خونی کھیل کھیلنے کی کوشش اور سازش ہے۔

ای پیپر-دی نیشن