• news

انتخابی اصلاحات‘ وزیراعظم کی اسد قیصر کو اپوزیشن سے مذاکرات کی ہدایت

اسلام آباد (نامہ نگار+خبر نگار خصوصی) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو انتخابی اصلاحات پر اپوزیشن جماعتوں سے بات چیت کی ذمہ داریاں سونپ دی گئیں۔ وزیراعظم کی جانب سے سپیکر قومی اسمبلی کو ہدایت کی گئی ہے کہ اس معاملے پر اپوزیشن جماعتوں سے مذاکرات کریں۔ ذرائع کے مطابق حکومت چاہتی ہے کہ  اپوزیشن جماعتوں کے اتفاق رائے سے انتخابی اصلاحات کی جائیں۔ اس ضمن میں سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر حزب اختلاف کی جماعتوں سے رابطہ کریں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اسد قیصر اپوزیشن جماعتوں کے پارلیمانی رہنمائوں سے الیکٹرانک ووٹنگ مشین، اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے سے متعلق تجاویز پر بات کریں۔

ای پیپر-دی نیشن