وفاقی تعلیمی بورڈ کے میٹرک پارٹIIکے نتائج کا اعلان آج دن 11بجے کیا جائے گا
اسلام آباد(نامہ نگار)وفاقی تعلیمی بورڈ کے میٹرک پارٹIIکے نتائج کا اعلان آج دن 11بجے کیا جائیگا۔ اس موقع پروفاقی سیکرٹری برائے تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت فرح حامد خان بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گی۔ وفاقی تعلیمی بورڈ کے حکام کے مطابق نتائج کے اعلان کیلئے تمام انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی ہے۔ نتائج تعلیمی بورڈ کی ویب سائٹ پر دستیاب ہو ں گے جبکہ طلبہ 5050پر اپنا رول نمبر سینڈ کر کے بھی نتائج حاصل کر سکیں گے۔