لاہور سٹریٹ کرائم کا گڑھ،پولیس میں اچھی شہرت والے ہی رہ سکتے ہیں،سپریم کورٹ
لاہور (اپنے نامہ نگار سے) سپریم کورٹ رجسٹری لاہور نے جرائم پیشہ بحال کرنے کی استدعا مسترد کر دی۔ عدالت نے ریکارڈ یافتہ کانسٹیبل سرفراز کی بحالی کے خلاف اپیل منظور کرتے ہوئے بحالی کے فیصلے کو کالعدم قرار دے دیا۔ چیف جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس دیئے کہ پولیس میں اچھی شہرت کے حامل اہلکار ہی رہ سکتے ہیں۔ اتنے سنگین الزامات پر باضابطہ انکوائری کیوں نہیں کرائی گئی۔ سرکاری وکیل نے موقف اختیار کیا کہ کانسٹیبل کے خلاف سنگین نوعیت کے مقدمات درج ہیں اچھی شہرت کا حامل نہیں۔ جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دیئے کہ کیوں نہ معاملے کی انکوائری کرا کے پندرہ یوم میں رپورٹ طلب کر لیں۔ لاہور سٹریٹ کرائم کا گڑھ بن چکا ہے۔ پولیس میں کریمنل ریکارڈ رکھنے والوں کیلئے کوئی گنجائش نہیں۔