اوپن مارکیٹ میں ڈالر 20 پیسے سستا قیمت 172 روپے ہو گئی
کراچی (این این آئی) انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر مزید مہنگا ہو گیا تاہم مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر سستا ہو گیا۔ فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق پیر کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالرکی قدر میں 25پیسے کا اضافہ ریکارڈکیا گیا جس سے ڈالر کی قیمت خرید 170.50روپے سے بڑھ کر 170.75روپے اور قیمت فروخت 170.60روپے سے بڑھ کر 170.85روپے پر جا پہنچی۔ تاہم مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 20پیسے کی کمی واقع ہوئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید 171.80 روپے سے گھٹ کر171.50 روپے اور قیمت فروخت 172.20روپے سے گھٹ کر 172روپے پر آ گئی۔