• news

ہریانہ میں انتہاپسند تنظیم نے نماز جمعہ روکنے کی دھمکی دیدی


نئی دہلی (کے ایم ایس) بھارت میں سول سوسائٹی کے ایک گروپ سٹیزنز فورم نے پولیس کو خط لکھا ہے جس میں بھارتی ریاست ہریانہ کے علاقے گڑ گائوں میں مسلمانوں کی نماز جمعہ میں خلل ڈالنے کی دھمکی دینے پر ہندوانتہاپسند تنظیم بھارت ماتا واہنی کے ارکان کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ ایکتا منچ کے ایک وفد نے ڈپٹی کمشنر پولیس آستھا مودی سے ملاقات بھی کی اور دھمکیوں پر اپنی تشویش کا اظہار کیا۔ گڑ گائوں کے رہائشی الطاف احمد نے جو فورم کے ایک فعال رکن ہیں بتایا کہ گروپ نے خط کے ذریعے پولیس کو دھمکیوں سے آگاہ کیا۔

ای پیپر-دی نیشن