• news

حکومت مہنگائی ،کرپشن،نااہلی کی بجلی بن کر قوم پر گری،شہباز شریف


لاہور (خصوصی رپورٹر) شہباز شریف نے بجلی مہنگی کرنے کو ظلم قرار دے دیا ہے۔ شہباز شریف نے کہا کہ بجلی 1 روپے 72 پیسے یونٹ مہنگی ہونا ظلم ہے۔ عوام پر مہنگائی، بجلی، گیس، پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کی مسلسل بجلیاں گرائی جارہی ہیں۔ مہنگائی، کرپشن، نااہلی کی آسمانی بجلی بن کر قوم پر گری ہے۔ 3 سال سے زائد عرصے میں حکمرانوں نے عوام کو صرف مہنگائی در مہنگائی دی ہے۔ کھانے پینے کی اشیاء  تک ہر چیز کی قیمت میں اضافہ کرپشن اور نااہلی کا نہ ختم ہونے والاسلسلہ ہے۔ موجودہ حکومت کے آنے سے قوم کے لئے صرف برے دن آئے ہیں۔ حکومت کا ہر فیصلہ قوم کے لئے ایک نیا برا دن لے کر طلوع ہورہا ہے۔ مہنگائی کا قہر برساتا سورج اس حکومت کے خاتمے سے ہی غروب ہو گا۔

ای پیپر-دی نیشن