بھارت200انتہا پسندہندوئوں کا چرچ پر حملہ،5افراد زخمی
نئی دلی (نوائے وقت رپورٹ) بھارتی ریاست اترکھنڈ میں چرچ پر حملے میں 5 افراد زخمی ہو گئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اترکھنڈ میں 200 سے زائد مسلح ہندو انتہا پسندوں نے چرچ پر حملہ کر دیا۔ جس سے 5 افراد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ مودی سرکار کی انتقامی پالیسی کا مسیحی برادری بھی شکار ہو گئی۔