• news

جس نے زیادہ چور چور کا شور کیا اسی کا پنڈورا میں نام آیا: فضل الرحمن


پشاور (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ اور امیر جمعیت علمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ پچھلے الیکشن میں نوجوانوں کو سبز باغ دکھائے آج اوورسیز پاکستانیوں کو سبزباغ دکھائے جا رہے ہیں۔ اوور سیز پاکستانیوں کو جال میں پھنسایا جا رہا ہے۔ ہمارا موقف واضح ہے حکومت کو انتخابی اصلاحات کا حق نہیں دیں گے۔ پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ دنیا میں کبھی وکی لیکس، کبھی پاناما، کبھی پنڈورا لیکس کا عجیب کھیل کھیلا جا رہا ہے۔ پاناما سکینڈل کدھرگیا؟۔ اس سکینڈل میں اتنے نام آئے اور صرف نوازشریف کے خلاف کارروائی ہوئی۔ پنڈورا لیکس میں وزیراعظم عمران خان کی کچن کیبنٹ کے نام آئے۔ اس حمام میں سب ننگے ہیں۔ جس نے سب سے زیادہ چور، چور کا شور مچایا اس پنڈورے میں وہی زیادہ چور نکلے۔ حکومت کامیابیوں کے جھوٹے دعوے کررہی ہے۔ پی ڈی ایم سربراہ کا کہنا تھا کہ حکومت نے سی پیک کی انویسٹمنٹ کو بھی برباد کر دیا۔ مہنگائی مسلسل بڑھ رہی ہے۔ بازاروں میں حکومتی رٹ ختم ہو گئی جبکہ معیشت تباہ وبرباد کردی گئی۔ ای وی ایم پر الیکشن کمشن نے 37 اعتراضات کئے۔ حکومت دھاندلی کیلئے یہ مشین استعمال کرنا چاہتی ہ

ای پیپر-دی نیشن