نیشنل ٹی 20 کرکٹ میچزکی سکیورٹی کیلئے لاہور پولیس ہائی الرٹ
لاہور(نامہ نگار) نیشنل ٹی 20 کرکٹ میچزکی سکیورٹی کیلئے لاہور پولیس ہائی الرٹ ہے۔ڈی آئی جی آپریشنز سہیل چودھری نے گزشتہ روز مال روڈ پر کرکٹ ٹیموں کے کھلاڑیوں کے قیام کے موقع پر ہوٹل کا دورہ کیا۔ ایس پی سول لائنز رضا صفدر کاظمی بھی ان کے ہمراہ تھے۔ایس پی سول لائنز نے ہوٹل میں کئے جانے والے سکیورٹی انتظامات پر بریفنگ دی۔ڈی آئی جی آپریشنز نے ہوٹل کے داخلہ و خارجی راستوں سمیت دیگر مقامات کی سکیورٹی چیک کی اور کہا کہ نیشنل ٹی 20 کرکٹ ٹیموں کے تمام کھلاڑیوں کو مکمل سکیورٹی دی جائیگی۔