ایک ارب ڈالر کی قسط‘ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات شروع
اسلام آباد (صباح نیوز) ایک ارب ڈالر قرض کی قسط کیلئے پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کا آغاز ہوگیا۔ چیئرمین ایف بی آر، آئی ایم ایف حکام کو محصولات کے اہداف جبکہ سیکرٹری وزارت خزانہ معاشی صورتحال پر بریفنگ دیں گے۔ آن لائن مذاکرات میں سیکرٹری وزارت خزانہ، چئیرمین ایف بی آر اور عالمی مالیاتی ادارے کے حکام شریک ہونگے۔ رواں مالی سال کے معاشی اہداف، توانائی شعبے کے گردشی قرض کا جائزہ لیا جائے گا۔ ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق مذاکرات میں ٹیکس اہداف، معاشی گروتھ کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔ آئی ایم ایف حکام کے ساتھ مذاکرات رواں ہفتے جاری رہیں گے۔ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان 6 ارب ڈالر قرض کا معاہدہ تعطل کا شکار ہے۔