کنگ الفیصل کرکٹ کلب خانیوال‘ٹیسٹ کرکٹر شبیر احمد خاں صدر منتخب
لاہور (سپورٹس رپورٹر)کنگ الفیصل کرکٹ کلب خانیوال نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے ماڈل آئین پر عمل کرتے ہوئے کلب کے انتخابات کروا لیے ہیں۔ آئندہ تین سال کیلئے عہدیداروںکے انتخاب کا عمل بھی مکمل ہو گیا ہے۔ ٹیسٹ فاسٹ بائولر شبیر احمد خان کنگ الفیصل کرکٹ کلب کے بلامقابلہ صدر‘ خزانچی منتخب ہو گئے۔ شبیر احمد خاں صدر کنگ الفیصل کرکٹ کلب پی سی جی ماڈل آئین کلبوں کے لیے بہترین آئین ہے‘ کلب اور کھلاڑیوں کی بہتری کیلئے اقدامات کئے جائیں گے۔ کلب کرکٹ اصل نرسری ہے ‘کھلاڑیوں کو بہترین سہولیات فراہم کرنے ہوئے کھیل کی خدمت کرنے کی کوشش کریں گے۔