محمد صلاح رونالڈو‘میسی سے بہتر کھلاڑی ہیں : کرس سٹن
لاہور(سپورٹس ڈیسک )انگلش کلب بلیک برن کے سابق سٹرائیکر کرس سَٹن کا کہنا ہے لیور پول کے سٹرائیکر محمد صلاح ، رونالڈو اور میسی سے بہتر کھلاڑی ہیں۔ مانچسٹر سٹی کے خلاف محمد صلاح کے گول کی دھوم مچی ہوئی ہے،گزشتہ روز لیور پول کے منیجر جرگن کلوپ نے صلاح کے گول کی تعریف کرتے ہوئے کہا تھا کہ شائقین فٹبال اسے اگلے 60 سال تک نہیں بھولیں گے۔ محمد صلاح کے ہم پلہ کوئی نہیں وہ اس وقت رونالڈو اور میسی سے بہتر کھلاڑی ہیں۔انگلینڈ نیشنل ٹیم کے سابق کپتان ایلن شیئرر نے بھی مانچسٹر سٹی کیخلاف محمد صلاح کے گول کو پریمیئر لیگ دور کا بہترین گول قرار دیدیا۔ محمد صلاح انگلش پریمیئر لیگ میں اب تک165میچز میں 103 گول کرچکے ہیں۔