تھیٹروں میں بڑھتی فحاشی سے نوجوان نسل تباہ ہو رہی ہے:بشارت صدیقی
گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)ضلعی صدر جماعت اسلامی یوتھ بشارت علی صدیقی،محمد یوسف بٹ،طاہرمکی ہنجرا،فیصل ذکا،عمران گجر،وجاہت مغل ،حافظ محمد عبداللہ،محمد خان کمبوہ،ابتسام گل،اسد منظور،نے مشترکہ بیان میں گوجرانوالہ کے تھیٹروں میں بڑھتی ہوئی فحاشی وعریانی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے تشویش کا اظہار کیا ہے بشارت علی صدیقی نے کہا ضلعی انتظامیہ خواب خرگوش کے مزے لے رہی ہے اور نوجوان نسل تباہ ہو رہی ہے انتظامیہ اور آرٹس کونسل کے لوگ پیسے لیکر فحاشی کو فروغ دے رہے ہیں جس کی ہم کسی صورت اجازت نہیں دیں گے ہم کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن اور ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ فی الفور تھیٹروں میں فحاشی کو رکوانے کیلئے اپنا کردار ادا کریں اور تھیٹروں کو بند کر کے اداکارہ خوشبو کے برہنہ ڈانس اور اس میں ملوث افراد کے خلاف مقدمات درج کر کے گرفتار کیا جائے تا کہ دوبارہ کوئی ایسی حرکت نہ کر سکے اگر دو دن تک تھیٹروں کو بند نہ کیا گیا تو احتجاج بھی کیا جائے گا اور بزور قوت تھیٹروں کو بند بھی کیا جائے گا جس کی تمام تر ذمہ داری انتظامیہ پر عائد ہو گی۔