• news

حکمرانوں کی نااہلی ملکی اداروں کی  ساکھ متاثر کررہی ہے:خلیل احمد 


فیروزوٹواں (نمائندہ خصوصی)مسلم لیگ (ن) کے ضلعی رہنما و یو سی وائس چیئرمین میاں خلیل احمد ارائیں نے کہا ہے کہ حکمرانوں کی نااہلی ملکی اداروں کی ساکھ متاثر کررہی ہے غیر موثر حکومتی پالیسیوں کے باعث کوئی ادارہ فعال نہیں رہا اور نہ افسر کام کرنے کو تیار ہیں نیب کی متعصب اور بے جا کارروائیوں کے خوف سے ادارتی نظام تین سالوں سے جمود کا شکار ہے جس سے عوام شدید دشواریوں کا شکار ہیں اور اپنے جائز امور کیلئے اداروں کی خاک چھان رہے ہیں، حکمران ملک سے غربت کی بجائے غریب مکائو پالیسی پر عمل پیرا ہیں ۔

ای پیپر-دی نیشن