• news

علی امین گنڈا پور کا انوکھا مشورہ روٹی اور چینی کم استعمال کریں 


لاہور ( نیٹ نیوز) وفاقی وزیر برائے امور کشمیر علی امین گنڈا پور نے ملک میں مہنگائی پر انوکھا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ عوام چینی اور روٹی کم استعمال کریں۔ آزاد کشمیر میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے امور کشمیر کا کہنا تھا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف اور سابق صدر آصف علی زرداری نے عوام کے اربوں ڈالرز لوٹے، جس کی وجہ سے ملک میں مہنگائی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ چینی بہت مہنگی ہے، پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی وفاقی حکومت مہنگائی کم کرنے کیلئے اقدامات کررہی ہے، اس لئے عوام اگر  روٹی کے 100 نوالے کھاتے ہیں تو کچھ کم کریں، اگر چائے میں چینی کے 100دانے ڈالتے ہیں تو 9دانے کم ڈالیں، عمران خان قرضے  لیکر مصنوعی چیزیں سستی نہیں کر رہا۔ 

ای پیپر-دی نیشن