سکھر‘ ریلوے ٹریک پر کریکر دھماکہ‘ شہباز شریف کی مذمت
سکھر‘ لاہور (آئی این پی) سکھر میں کوٹ لالو کے قریب ریلوے ٹریک پر دھماکہ ہوا جس سے پٹڑی کو نقصان پہنچا اور اپ ٹریک بلاک ہوگیا۔ ریلوے ذرائع کے مطابق دھماکے کے باعث ٹریک ٹوٹ گیا۔ دھماکے سے تھوڑی دیر قبل مسافر ٹرین گزری تھی۔ ایس ایس پی ریلوے سکھر امجد منظور نے بتایا کہ اپ ٹریک پر کریکر کا دھماکہ ہوا۔ دھماکے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کوٹ لالو کے قریب ریلوے ٹریک پر دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ کا شکر ہے کہ دھماکے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ بدھ کو اپنے ایک بیان میں شہباز شریف نے کہا ریلوے حادثات کے بعد اب بدامنی کے واقعات میں اضافہ باعث تشویش ہے۔ ملک میں بدامنی کے بڑھتے واقعات ہماری قومی توجہ اور جائزہ کے متقاضی ہیں۔