یوسف گیلانی کو بیرون مک جانے سے روک دیا گیا: پیپلزپارٹی کا احتجاج
اسلام آ باد/ لاہور (رضوان ملک+ نامہ نگار+نمائندہ خصوصی) سابق ویزراعظم اور سینٹ میں قائد حزب اختلاف یوسف رضا گیلانی کو بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا ہے۔پیپلز پارٹی نے شدید احتجاج کیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ یوسف رضا گیلانی انٹر پارلیمانی یونین میں پاکستان کی نمائندگی کے لئے پانچ ارکان قومی اسمبلی اور پانچ سینیٹرز کے ہمراہ اٹلی جا رہے تھے۔ نام ای سی ایل میں ہونے کے باعث اسلام آباد ائر پورٹ روکا گیا۔ یوسف گیلانی کے سٹاف نے ایئرپورٹ سے امیگریشن کروائی تو کہا گیا آپ کا نام ای سی ایل میں ہے۔ ایئرپورٹ حکام نے یوسف رضا گیلانی کو روکے جانے کی تصدیق کی ہے۔ سابق وزیراعظم بیٹی کے ہمراہ جا رہے تھے۔ ذرائع وزارت داخلہ کے مطابق ان کا نام 2013میں ای سی ایل میں ڈالا گیا تھا،نکلوانے کے لئے انہیں درخواست دینا پڑے گی یا پھر عدالت سے رجوع کرنا پڑے گا، پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کی قیادت نے کہا ہے یوسف رضا گیلانی کو بیرون ملک جانے سے روکنا فسطائیت ہے۔ پیپلز پارٹی کے صدر راجہ پرویز اشرف‘ جنرل سیکرٹری سید حسن مرتضیٰ اور سیکرٹری اطلاعات شہزاد سعید چیمہ نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا پارلیمانی وفد کی توہین کی گئی۔ انتقامی سیاست کرنیوالے ملک میں عدم برداشت کو ہوا دے رہے ہیں۔ ڈبل سٹینڈرڈ حکومت کو مذاکرات اور منافقت ایک ساتھ کرنے کی اجازت نہیں دینگے۔ اس طرح کے ہتھکنڈوں کے بعد حکومت اپوزیشن کیساتھ مل بیٹھنے کی توقع چھوڑ دے، حکمران پارلیمان کا وقار مجروح کر رہے ہیں۔شیری رحمٰن نے کہا سزا یافتہ مجرموں کو ملک سے باہر جانے دیا جاتا اور پی پی کے رہنمائوں پر قدغنیں ہیں، موسیٰ گیلانی نے کیا ایسے ہتھکنڈے ملک کو کمزور کر رہے ہیں۔نیر بخاری نے کہا حکومت کے اقدام سے جگ پنسائی ہوئی۔