• news

قومی ٹیم کی کوچنگ مشکل ، سوشل  میڈیا   پربد تمیزی برداشت نہیں: وسیم اکرم 

لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے کہا کہ وہ پاکستان کرکٹ ٹیم کی کوچنگ اس لیے نہیں کرنا چاہتے کہ لوگ سوشل میڈیا پر بدتمیزی کرتے ہیں جو ان سے برداشت نہیں ہوتی۔ کرکٹ ٹیم کو سال میں کم از کم 200 سے 250 دن کوچنگ کی ضرورت ہوتی ہے جس کیلئے میرے لیے وقت نکالنا انتہائی مشکل ہے کیونکہ میں اب اپنے ملک اور خاندان سے دور ہونا نہیں چاہتا۔ کھیل کے میدان میں ٹیم کھیلتی ہے لیکن کوچ صرف کھلاڑیوں کی تربیت اور میچ سے قبل منصوبہ بندی میں ان کی مدد کرتا ہے۔شاہین آفریدی کی تعریف بھی کی اور کہا کہ ان کی باؤلنگ میں بہت تیزی سے بہتری آ رہی ہے۔شاہین آفریدی کو آرام کا جو مسئلہ ہے وہ ان سے پوچھنا چاہیے کہ کیا آپ کو آرام کرنا چاہیے یا نہیں کیونکہ ہم نے دنیا کی نقل نہیں کرنی کہ اگر آسٹریلیا کے کھلاڑی آرام کر رہے ہیں تو ہم نے بھی آرام کرنا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن