• news

آٹھ اکتوبر 2005 ء کو آنے والے تباہ کن زلزلے کی سولہویں برسی آج منائی جائیگی

اسلام آباد(نیوزرپورٹر)آٹھ اکتوبر 2005 ء کو آنے والے تباہ کن زلزلے کی سولہویں برسی آج آٹھ اکتوبر بروز جمعہ کو منائی جائے گی۔ آٹھ اکتوبر 2005 ء کو آنے والے زلزلے میں اسی ہزار سے زائد افراد شہید ہوگئے تھے جبکہ لاکھوں افرا د زخمی اور لاکھوں بے گھر ہوئے تھے۔ زلزلے  نے زیادہ تباہی آزاد کشمیر اور خیبر پختون خوا کے علاقے میں مچائی تھی جہاں گائوں کے گائوں صفحہ ہستی سے مٹ گئے تھے۔اس زلزلے میں سب سے زیادہ تعلیمی ادارے متاثر ہوئے ۔اسلام آباد میں مارگلہ ٹاور گرا تھا ۔اس زلزلے کے بعد  اندرون ملک اور بیرون ملک سے بڑی تعداد میں امدادی سامان آیا تھا اور پاکستان سمیت دیگر کئی ممالک کے رضاکاروں نے پاکستان آکر  زلزلہ زدگان کی مدد کی تھی۔ 

ای پیپر-دی نیشن