• news

امریکی نائب وزیر خارجہ کی 7 رکنی وفد کیساتھ پاکستان آمد‘ آج اہم مذاکرات  

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) امریکی نائب وزیر خارجہ وینڈی  شرمن دو روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئیں ذرائع کے مطابق امریکی ناظم الامور سفارتی عملے اور دفتر خارجہ کے حکام نے استقبال کیا امریکی نائب وزیر خارجہ کے ہمراہ سات رکنی وفد بھی اسلام آباد پہنچا ہے وینڈی شرمن آج وزارت خارجہ میں اہم مذاکرات کریں گی امریکی نائب وزیر خارجہ پاکستانی سیاسی و عسکری قیادت سے اہم ملاقاتیں کریں گی مذاکرات اور ملاقاتوں میں پاک امریکہ تعلقات‘ افغان صورتحال زیر غور آئے گی۔وینڈی شرمن سوئٹزر لینڈ‘ ازبکستان اوربھارت کے دورے کے بعد پاکستان پہنچی ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن