جونیئر ہاکی ورلڈ کپ ‘پی ایچ ایف نے 29کھلاڑیوں کا اعلان کر دیا
لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان ہاکی فیڈریشن نے جونیئرہاکی ورلڈکپ کی تیاری کیلئے 29 کھلاڑیوں پر مشتمل تربیتی کیمپ کا اعلان کردیا،کیمپ کمانڈنٹ و ہیڈ کوچ قومی جونیئر ہاکی ٹیم اولمپین دانش کلیم کی زیرنگرانی تربیتی کیمپ 14 اکتوبر سے عبدالستار ایدھی ہاکی سٹیڈیم کراچی میں منعقد ہوگا۔ بھارتی شہر بھوبنیشور میں 24 نومبر تا 5 دسمبر منعقد ہونے والے جونیئر ہاکی ورلڈ کپ میں شرکت کرنیوالی قومی ہاکی ٹیم کی تیاری کیلئے کھلاڑیوں کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ وقت مقررہ پر ہیڈ کوچ قومی جونیئر ہاکی ٹیم و کیمپ کمانڈنٹ اولمپین دانش کلیم کو رپورٹ کرینگے۔کھلاڑیوں میں رانا وحید، معین شکیل ، غضنفر علی ، وقار ، عمیر ستار ، عقیل احمد ، عبداللہ اشتیاق، رومان خان، محب اللہ ، مرتضی یعقوب، حماد انجم ، حنان شاہد، شاہ زیب خان، محسن حسن، سمیع اللہ خان‘ ارباز احمد ، رضوان علی، علی عزیز ، عدیل لطیف، عبدالمنان، احتشام اسلم ، ابوذر، محسن خان ، عامر دانش شاہ ، عبدالرحمان ، حسن امین، وقار علی ، شاہ زیب خان اور محمد بلاول شامل ہیں۔ اولمپین دانش کلیم ہیڈ کوچ / کیمپ کمانڈنٹ‘ کوچ مدثر علی خان، کوچ ظہیر احمد بابر ، یڈیو انالسٹ سید ابوذر امراؤ ‘ ڈاکٹر اسد عباس شاہ کیمپ میں ذمہ داریاں سرانجام دینگے۔