وزیر اعلی نے یحییٰ بٹ کو گوجرانوالہ میں اہم ذمہ داری سونپنے کا عندیہ دیدیا
گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار سے اپوزیشن لیڈر میٹروپولیٹن کارپوریشن محمد یحییٰ بٹ کی ملاقات وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کی طرف سے محمد یحی بٹ کو ضلع گوجرانوالہ میں اہم ترین ذمہ داری سونپے جانے کا عندیہ تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی ہاس میں وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار سے اپوزیشن لیڈر میٹروپولیٹن کارپوریشن محمد یحیی بٹ نے ملاقات کی اس موقع پر مرکزی رہنما تحریک انصاف عثمان سعید بسرا بھی موجود تھے وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار نے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کارکنان بلدیاتی الیکشن کی تیاری کریں ۔ بلدیاتی الیکشن میں تحریک انصاف کلین سویپ کر کے یہ ثابت کر دے گی کہ وہی اس ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت ہے کنٹونمنٹ بورڈ الیکشن کی طرح بلدیاتی الیکشن میں بھی مخالفین کو عبرتناک شکست سے دوچار کریں گے انہوں نے کہا کہ بلدیاتی ادارے صحیح معنوں میں عوامی خدمت کے لیے مضبوط کریں گے اور تمام تر وسائل عوام کے لئے وقف کردیں گے ۔ اس موقع پر عثمان بزدار نے محمد یحیی بٹ کو ضلع گوجرانوالہ میں اہم ذمہ داری سونپنے کا گرین سگنل دے دیا۔