• news

اپوزیشن جماعتیں حکومت پر  بے جا تنقید کررہی ہیں: مقبول احمد 


شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی )تحریک انصاف کے ضلعی رہنماء اور انجمن آرائیاں کے صدر میاں مقبول احمد نے کہا ہے کہ پاکستان کو مسترد شدہ کرپٹ سیاستدانوں کی کوئی ضرورت نہیں، نیا پاکستان نئی سوچ، نئے وژن اور نئے نظریئے کے تحت ترقی کریگا جس کے تحت عوام نے سابق کرپٹ حکمران جماعتوں کو مسترد کر کے پی ٹی آئی کوملک و قوم کی خدمت کا موقع دیا ہے، صحافیو ں سے گفتگو کرتے مقبول احمد نے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں اپنی ماضی کی ناکامیاں چھپانے کیلئے موجودہ حکومت پر بے جاء تنقید کررہی ہیں، حکومت کو بلیک میل کرنے کسی کوشش میں اپوزیشن جماعتیں کامیاب نہیں ہوں گی۔

ای پیپر-دی نیشن