• news

حادثات: اوکاڑہ‘ پیر محل ایک میانوالی‘ داؤد خیل میں 4 افراد جاں بحق

اوکاڑہ (نامہ نگار) نیشنل ہائی وے پل جوڑیاں کے قریب ایک آئل ٹینکر کینولاآئل سے لوڈ پنکچر ہو جانے پر کھڑا تھا۔ پیچھے سے تیز رفتار ٹرک نے آئل ٹینکر کو ٹکر مار دی۔ نتیجے میں آئل ٹینکر ٹائر بدلتے ڈرائیور فہیم شاہد اور ہیلپر عبدالصمد ٹینکر کے نیچے دب کر جاں بحق ہوگئے۔ مقامی پولیس اطلاع ملنے پر جائے حادثہ پر پہنچ گئی۔  نعشیں ہسپتال منتقل کر دی گئیں ہیں۔ پیرمحل سے نامہ نگار کے مطابق کمالیہ کو جانیوالی سڑک پر تیز رفتار کیری ڈبہ بے قابو ہو کر موٹر سائیکل سے جا ٹکرایا۔ جس کے نتیجہ میں 14سالہ طالب علم عبداللہ منیر موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ جبکہ متوفی طالبعلم کا بھائی کامران منیر شدید زخمی ہوگیا۔ ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔ پولیس کے تاخیر سے پہنچنے پر لواحقین اور دیگر شہریوں نے پولیس کیخلاف نعرہ بازی کی اور فرار ڈرائیور کو فوری گرفتار کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔ بعد ازاں تھانہ اروتی پولیس نے مذاکرات کے بعد احتجاج کو ختم کروا دیا۔ میانوالی سے نامہ نگار کے مطابق سی پیک کے قریب علاقہ کوٹ فتح خان کے قریب ٹیکسی کار اور ڈمپر میں شدید ٹکرائو ہو گیا۔ نتیجے میں ڈرائیور سواری سمیت جاں بحق، باقی شدید زخمی ہوگئیں۔ جنہیں قریبی ہسپتال لے جایا گیا ہے۔ دائود خیل سے نامہ نگارکے مطابق دائود خیل کے نواحی علاقہ ماڑی کا رہائشی تصور عباس اپنی بھابھی کو چیک کرانے میانوالی آیا۔ دونوں واپسی پر وتہ خیل چوک میںڈمپر سے ٹکرا کر جاں بحق ہوگئے۔ لاشوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل جبکہ پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کر لیا۔ 

ای پیپر-دی نیشن