• news

سندھ حکومت نے وفاق کے خط کے باوجود تاحال گندم ریلیز نہیں کی،محمود مولوی 

اسلام آباد(خبرنگار خصوصی)وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے میری ٹائم افیئرز محمود مولوی نے کہا ہے کہ وفاق کے کہنے پر باقی صوبوں نے گندم ریلیز کر دی ہے جبکہ سندھ حکومت نے وفاق کے خط کے باوجود تاحال گندم ریلیز نہیں کی،سندھ حکومت کی جانب سے بروقت گندم ریلیز نہ کرنے کے باعث سندھ میں آٹے کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔ جمعرات کو یہاں جاری بیان کے مطابق وفاقی حکومت اور سندھ حکومت کے درمیان گندم کی ریلیز پر تنازع برقرار ہے۔ محمود مولوی نے کہا کہ گورنر سندھ عمران اسماعیل، وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین اور وہ خود (محمود مولوی) گندم کی ریلیز کے حوالے سے سندھ حکومت کے ساتھ معاملے کو دوبارہ اٹھائیں گے، سندھ حکومت عوام بالخصوص کراچی کے عوام کے ساتھ زیادتی نہ کرے۔ محمود مولوی نے کہا کہ آج کراچی کے بازاروں میں آٹا 70 سے 75 روپے فی کلو فروخت ہو رہا ہے جبکہ پنجاب میں آٹے کی قیمت 57 روپے سے 58 روپے فی کلو ہے۔محمود مولوی نے کہا کہ سندھ حکومت کے پاس 12 لاکھ ٹن گندم ہے، سندھ حکومت گندم ریلیز کرے گی تو قیمتیں کم ہونا شروع ہو جائیں گی۔

ای پیپر-دی نیشن