کامونکی :نوجوان کا معمر خاتون،مخالفین کا میاںبیوی پر وحشیانہ تشدد
کامونکی ( نمائندہ خصوصی ) نواحی گائوں کوت کے نعیم مسیح کی والدہ اور گائوں کے ہیرا گجر کے درمیان تلخ کلامی ہوئی جس کی وجہ سے ہیرا گجر طیش میں آ کر خاتون کو زبردست تشدد کا نشانہ بنا دیا ۔ صدر پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ۔ دوسرے واقعہ میں گھریلو ناچاقی پر محلہ دمدمہ کی شازیہ اس کے خاوند اور بیٹے کو ڈنڈوں سوٹوں کے وار کر کے جیٹھ قیوم ، ریاض ، بلال ، حمزہ ، ابوبکر اور مشتاق شدید زخمی کر دیا ۔ ایمن آباد پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے ۔